جشن عید میلاد النبیﷺ اور اتحاد بین المسلمین کا جلسہ دوسری نشست ہفتے کو ہوگی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 15:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) محفل مرتضیٰ میں جشن عید میلاد النبیﷺ اور اتحاد بین المسلمین کے جلسے کی دوسری نشست ہفتہ کو شب9بجے منعقد ہوگی جس میں تلاوت قرآن کے بعد مولانا وصی حیدر زیدی خطاب کرینگے اور سیرت آئمہ معصومین پر روشنی ڈالینگے،جبکہ حاجی محمد صدیق اسماعیل،فیروز الدین سہروردی اور وسیم بادامی نعت رسول مقبولﷺ پیش کرینگے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں درود سلام پیش کیا جائیگا۔جلسے میں شیعہ و سنی اور بوہرا کمیونٹی کے ساتھ ساتھ تمام مکاتب فکر کے مسلمان اور مشائخ شرکت کر کے آمد رسولﷺ اور امام جعفر صادق کا جشن منائیں گے ،اراکین میڈیا کمیٹی نے اہل اسلام سے پابندی وقت کے ساتھ شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں