این آئی سی وی ڈی نے رشوت لینے کے الزمات پر اپنے 3ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا

اتوار 24 اکتوبر 2021 19:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) این آئی سی وی ڈی نے رشوت لینے کے الزمات پر اپنے 3ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیاہے ۔این آئی سی وی ڈی ذرائع کے مطابق ملازمین کو برطرف انکوائری کے بعد کیا گیا ہے،انکوائری میںاو پی ڈی کے 3 ملازمین پررشوت اور اختیارات کااستعمال ثابت ہواہے ۔ذرائع کے مطابق این آئی سی وی ڈی کے او پی ڈی میں رشوت لینے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد انکوائری شروع کی گئی جس کی وجہ سے ابتدائی طور پر 3 ملازمین کو معطل کردیا گیا جن میں ایک خاتون اسٹاف ممبر بھی شامل ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ تینوں ملازمین کو یکم اکتوبر کو ان کی بدعنوانیوں کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد معطل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق طے شدہ قوانین کے تحت 8 اکتوبر کو معطل اہلکاروں کے خلاف شکایات کو دیکھنے کے لیے ایک انکوائری کمیٹی قائم کی گئی تھی، یہ سب طریقہ کار کی قانونی روح کو برقرار رکھنے اور قوانین میں بیان کردہ تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا تھا کیونکہ اگر ملزمان کو بغیر کسی تفتیش کے برطرف کر دیا جاتا تو وہ عدالت سے رجوع کر کے فیصلے کو چیلنج کر سکتے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے کہا کہ تمام ضابطے مکمل کرنے، طے شدہ قواعد پر پورا اترنے اور بدعنوانی میں ملوث ملزمان کو تلاش کرنے کے بعد تینوں مشتبہ افراد کو سروس سے برطرف کر دیا گیا۔برطرف کیے گئے عہدیداروں میں این آئی سی وی ڈی کے او پی ڈی انچارج، ادارے کے یونٹ ریسیپشنسٹ اور ایک خاتون نرسنگ اسٹاف شامل ہیں جو مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے رشوت لیتے پائے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں