پورٹ قاسم پر جہاز پھنسنے کی خبر درست نہیں ہے، جہاز کا انجن فیل ہوا ہے، علی زیدی

منگل 18 جنوری 2022 16:53

پورٹ قاسم پر جہاز پھنسنے کی خبر درست نہیں ہے، جہاز کا انجن فیل ہوا ہے، علی زیدی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) وفاقی وزیر جہاز رانی علی زیدی نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم پر جہاز پھنسنے کی خبر درست نہیں ہے، جہاز کا انجن فیل ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر جہاز رانی علی زیدی نے کہاکہ بندرگاہ کا آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔ ایم ایس سی دھنتیا کے انجن میں تکنیکی خرابی دور کرکے برتھنگ شروع کردی گئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ میڈیا نمائندگان بغیر تصدیق کے خبریں چلانے سے گریز کریں۔غیر مصدقہ اور حقائق کے برعکس خبر چلانا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں