اپوزیشن کے اقتدار میں آتے ہی خیالات اور بیانات بدل گئے ہیں، خرم شیر زمان

امپورٹڈ جب اپوزیشن میں تھے توعمران خان کے ہرفیصلے میں خامیاں نکالتے تھے ،رہنما تحریک انصاف

منگل 17 مئی 2022 16:59

اپوزیشن کے اقتدار میں آتے ہی خیالات اور بیانات بدل گئے ہیں، خرم شیر زمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کہ اپوزیشن کے اقتدار میں آتے ہی خیالات اور بیانات بدل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ امپورٹڈ جب اپوزیشن میں تھے توعمران خان کے ہرفیصلے میں خامیاں نکالتے تھے آج اقتدار میں ہیں توخیالات، باتیں، بیانات، تقریریں اور نظریات سب بدل گئے۔انہوں نے کہا کہ کل آئی ایم ایف برا تھا آج اچھا ہے، کل شرائط پراعترازات تھے آج سب قبول ہے، کل اسٹیٹ بینک کی خودمختاری غلامی تھی آج معاشی آزادی ہے اور ڈالر 200 کے قریب ہوگیا مگراب خاموشی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں