وفاقی وزیرداخلہ کی نادرا سینٹر سکھر میں آئے قوت گویائی سے محروم شہری کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت

بدھ 1 مئی 2024 13:12

وفاقی وزیرداخلہ  کی  نادرا سینٹر   سکھر میں آئے   قوت گویائی سے محروم شہری کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز سکھر نادرا سینٹر کےدورے کے موقع پر انچارج کو قوت گویائی سے محروم شہری کا مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کاحکم دیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کےمطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کرسی پر بیٹھےقوت گویائی سے محروم شہری کو دیکھ کر رک گئےاوراس سے شفقت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قوت گویائی سے محروم شہری نے اشاروں کی مدد سے اپنا مسئلہ بیان کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ نے شہری کو دلاسہ دیا اور موقع پر ہی اس کا مسئلہ حل کیا۔ قوت گویائی سے محروم شہری نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو دعائیں دیں اور شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایک معذور شہری سے ملاقات کی اور تفصیل سے مسئلہ سنااور انچارج کو بلا کرمعذور شہری کا مسئلہ فوری حل کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پروفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ آپ کا مسئلہ حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں