میئر کراچی نے کے ایم سی مارکیٹوں کے کرایوں میں 150فیصد اضافے کی واپسی بارے یقین دہانی سے انکار کر دیا

کے ایم سی جوبلی کلاتھ مارکیٹ اور معراج فرنیچر مارکیٹ کے متاثرین کو گرو مندر پر مارکیٹ تعمیر کر کے دے گی

ہفتہ 11 مئی 2024 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کے ایم سی مارکیٹوں کے کرایوں میں 150 فیصد اضافے کی واپسی کے بارے میں کسی یقین دہانی سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کراچی چیمبر آف کامرس نے میئر کراچی مرتضی وہاب کو چیمبر میں مدعو کیا تھا جہاں بڑی تعداد میں کے ایم سی مارکیٹس ایسوسی ایشن کے رہنما بھی موجود تھے جو کے ایم سی مارکیٹوں میں150 فیصد ہوشر با اضافے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے بی ایم جی گروپ کے سربراہ زبیر مورتی والا نے کراچی کے تاجروں کے مسائل میئر کراچی کو پیش کیے جس میں کے ایم سی مارکیٹوں کہ کرائے میں 150 فیصد اضافے کی واپسی شہر بالخصوص سائٹ ایریا اور شیر شاہ کی ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی تعمیر صفائی ستھرائی کے نظام کی بہتری اور دیگر مطالبات شامل تھے اس موقع پر کراچی میئر کراچی اور کراچی چیمبر اف کامرس کے درمیان جوبلی کلاتھ مارکیٹ اور معراج فرنیچر مارکیٹ کی تعمیر نو کے مسئلے پر ایم او یو پہ سائن ہوئے جس کے مطابق کے ایم سی جوبلی کلاتھ مارکیٹ اور معراج فرنیچر مارکیٹ کے متاثرین کو گرو مندر پر مارکیٹ تعمیر کر کے دے گی یہ پروجیکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پایہ تکمیل کو پہنچے گا اس موقع پرزولوجیکل گارڈن مارکیٹ اور لائٹ ہاس مارکیٹ کے متاثرین نے بھی اپنی مارکیٹوں کی تعمیر کا مطالبہ کیا ان موقف تھا کہ ہم 2019 سے بے روزگاری کا شکار ہیں کے ایم سی نے ہماری مارکیٹیں منہدم کر دیں تھیں جبکہ ہم کے ایم سی کے باقاعدہ کرائے دار ھیں الہ دین مارکیٹ گلشن اقبال کے متاثرین نے بھی مطالبہ رکھا کہ ہماری مارکیٹ بھی تعمیر کی جائے اور ہمیں بھی بے روزگاری کے عذاب سے بچایا جائے میئر کراچی نے اس مطالق کے مطالبے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ الہ دین مارکیٹ کے تنازعے میں کچھ قانونی مشکلات حائل ہیں اس موقع پر بعض تاجروں کا موقف تھا کہ جوبلی کلاتھ مارکیٹ اور معراج فرنیچر مارکیٹ کو تعمیر کرنے کا معاہدات طے پا رہا ہے مگر گزشتہ چھ سال سے لائٹ ہاس اور زولوجیکل گارڈن کے تاجر زمین ملنے کے باوجود بھی بے روزگاری کا شکار ہیں تاجر رہنماں نے بلدیاتی کام کی سست روی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ایک رہنما نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی روڈ اور کریم آباد انڈر پاس کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اس لیے کہ یہ مہینوں سے رکا ہوا ہے جس کی وجہ سے عوام کو امد رفت میں دشواری ہے اور ٹریفک جام رہتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں کراچی چیمبر کے اجلاس سے زبیر موٹی والا افتخار احمد عبدالمجید میمن عبداللہ زکی محمود حامد جاوید احمد صدیقی محبوب اعظم آصف گلفام رانا اکرم انیس میمن عبدالغفار موتی والا عثمان شریف عرفان احمد رفیع اللہ اور دیگر نے خطاب کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں