بحیرہ عرب میں موجود موسمی نظام تیج طاقتور سمندری طوفان میں تبدیل

کراچی کے جنوب مغرب میں 1850 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے، محکمہ موسمیات نے ایک اور الرٹ جاری کردیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 22 اکتوبر 2023 15:45

بحیرہ عرب میں موجود موسمی نظام تیج طاقتور سمندری طوفان میں تبدیل
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 22 اکتوبر 2023ء ) بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان تیج طاقتور سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا، محکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر نے الرٹ جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب کے جنوب مغرب میں سمندری طوفان کے حوالے سے ایک اور الرٹ جاری کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ طوفان مزید درجہ شدت بڑھنے کے بعد سی وئیر سائیکلونک اسٹروم میں تبدیل ہوگیا ہے، طوفان کے مرکز میں 150 سے 160 کلو میٹر رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں اور ان ہواؤں کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوزکر رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے گرد لہریں 25 فٹ تک بلند ہو رہی ہے، طوفان کے مزید شدت اختیار کرکے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، سمندری طوفان کا رخ شمال مغربی سمت عمان اور یمن کی جانب ہے اور اس وقت سمندری طوفان تیج کا فاصلہ عمان سے 530 کلو میٹر ہے، آئندہ چند گھنٹوں میں طوفان کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان تیج شمال مغرب میں عمان اور یمن کی جانب بڑھے گا، کراچی کے جنوب مغرب میں 1850 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے، جب کہ گوادر سے 1600 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، پاکستان کی ساحلی پٹی کو تاحال طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں