ْعید الا ضحی محبت و اخوت اور رواداری کا لافانی قربانی کا پیغام ہے ،مولانا عبدالرحمن سلفی

پیر 26 جولائی 2021 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان و رئیس جامعہ ستاریہ الا سلامیہ گلشن اقبال کراچی مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی، نائب امیر جماعت مولانا پروفیسر محمد سلفی ، مولانا مفتی انس مدنی اور مفتی صہیب شاہد نے کراچی کے 47حلقہ جات میں بڑی تعداد میں چرم قربانی جمع کرنے والے ناظمین اور معزز ائمہ کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی محبت و اخوت ، رواداری اور مساوات کا لافانی پیغام ربانی ہے ۔

مولانا سلفی نے کہا کہ چرم قربانی کی تعداد میں اضافہ اور قربانی فی سبیل الله کے ذریعے جماعت کے مرکزی دفتر برنس روڈ کراچی اور جامعہ ستاریہ اسلامیہ میں ہزاروں ضرورت مندوں کو گائے اور اُونٹ کا گوشت تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر محمد سلفی مولانا مفتی انس مدنی اور مفتی صہیب شاہد نے اجتماعی قربانی کے بہترین انتظامات پر کارکنان اور رضاکاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عید کی خوشیوں میں وقت کی قربانی دینے والے اور سنت ابراہیمی ؑ کے اصل مقاصد پر قائم اور متحد رہنے والے ناظمین اور کارکنان لائق صد تحسین ہیں ۔

پروفیسر محمد سلفی نے کہا عیدالاضحی ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ ہم شکر خدواندی کے ساتھ ساتھ محبت و اُخوت ، اسلام اور پاکستان کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے ہر وقت تیار رہیں ۔ اس لئے کہ جذبہ حب الوطنی اور دین متین سے حقیقی اُنسیت ہمیں اسلامی نظریاتی سرحدوں اور جغرافیائی سرحدوں کی امین بنا سکتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں