دنیا میں سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جہاں دین اور سیاست یکجا ہے ،مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 16:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان و رئیس جامعہ ستاریہ اسلامیہ مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی نے مرکزی مجلس شوریٰ کے معزز اراکین اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ23ستمبر1932کو سعودی حکومت معرض وجود میں آئی۔ جب سلطان عبدالعزیز ابن سعود نے نجد و حجاز کے سارے علاقوں میں فتح و نصرت کا پرچم سر بلند کیا دنیا میں سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جہاں دین اور سیاست یکجا ہے اور اب بھی سعودی عرب سیاسی اور معاشرتی میدان میں دین و دعوت کا اسلامی پرچم اُٹھائے ترقی کی راہوں پر گامزن ہے ۔

مولانا سلفی نے کہا کہ آل سعود نے شیخ الاسلام اور عالم باعمل امام محمد بن عبدالوہاب کی دینی رہنمائی سے دعوت حق کا پرچم بلند کر کے ظلمت شب کے سارے پرچموں کو سرنگوں کر کے دین حق کا پرچم بلند کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی حکومت کے شہسواروں نے اپنے خون جگر سے دین اسلام کی حقانیت کو پوری دنیا میں سر بلند کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ89سال گزرنے کے باوجود سعودی حکومت اب بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کی معاونت اور رہنمائی کرتی ہے ۔

اس لئے مملکت خداداد سعودی عرب اسلام اور مسلمانوں کا وہ واحد قلعہ ہے جہاں عر ب و عجم کے لاکھوں نفوس قدسیہ اپنی جبینوں کو سر بسجود کر کے لاکھوں گناہ زیادہ اجر و ثواب حاصل کرنے کے مستحق ہو جایا کرتے ہیں۔ مولانا سلفی نے کہا جب ہم شاہ سلمان کی سیرت پر نظر ڈالتے ہیں تو انکی روشن خیالی والی صورت ایک عبقری شخصیت دکھائی دیتی ہے ۔ سعودی عرب کے فرما نروائوں نے سعودی عرب کو ایک مکمل فلاحی اور اسلامی مملکت بنانے کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں اور طویل جہد مسلسل کے بعد اسلامی معاشرہ قائم کیا ہے۔ جسکی مثال دنیا کے کسی دوسرے ملک میں نہیں ملتی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں