پاکستانی حکمرانوں میں سب سے زیادہ ضیاء الحق پسند تھے، ادکارہ شبنم

بے شمار فلمیں کیں مگر ’’آخری سٹیشن‘‘ کا کردار بہت دلچسپ اور پسند ہے ،انٹرویو

اتوار 30 اپریل 2017 15:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2017ء)ماضی کی معروف اداکارہ شبنم نے اپنی پیشہ وارانہ و ذاتی زندگی کے بارے میں انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں میں سب سے زیادہ ضیاء الحق پسند تھے جب میرے گھر پر ڈاکہ پڑا تو ضیاء الحق نے بہت حوصلہ دیا اور قاتلوں کو انجام تک پہنچانے کا وعدہ کیا تھا ، پاکستانی فلم انڈسٹری کو استحکام بخشنے کیلئے میری ضرورت ہوئی تو اپنا حق ادا کروں گی ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان فلم انڈسٹری کو ان کی ضرورت محسوس ہوتی تو وہ ضرور اس کی خدمت کریں گی ، شبنم نے کہا کہ اگرچہ میں نے 28 سالہ فلمی کیریئر کے دوران 170فلموں میں کام کیا جن میں ’’دوستی‘‘، ’’ آس‘‘ ، دل لگی ، عندلیب اور بہت سی فلمیں ہٹ ہوئیں مگر مجھے اپنی پرانی فلم’’آخری سٹیشن‘‘ بہت اچھی لگتی ہے جس میں میں نے ایک خاموش لڑکی کا کردار ادا کیا تھا ۔

(جاری ہے)

اس فلم میں ریل کے پلیٹ فارم پر مجھے رہنا تھا اور ساتھ ایک اداکار ’’کتے‘‘ کی ضرورت تھی مجھے فلم پروڈیوسر نے کہا کہ وہ اپنے گھر سے کوئی پالتو کتا لے آئیں مگر میں نے کہا نہیں یہیں سے کسی آوارہ کتے کو سدھار لوں گی چنانچہ وہیں سے ایک آوارہ کتا پکڑگیا جسے چند دن میں میں نے ساتھ رکھا ، میں پلیٹ فارم پر پھٹے پرانے کپڑوں اور بغیر میک اپ کے یہ رول کررہی تھی ۔

انہوں نے کہاکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس کتے کو میں اپنے ساتھ رکھا وہ پالتوکتے سے بھی زیادہ مانوس ہو گیا اگر میں پلیٹ فارم پر بیٹھتی تو وہ بھی میرے پاس بیٹھ جاتا اور اگر میں لیٹتی تو وہ بھی لیٹ جاتا تھا ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکمرانوں میں مجھے ضیاء الحق بہت پسند تھے تاہم ایوب خان اور بھٹو بھی کسی حد تک پسند تھے ۔جس دور میں میرے گھر پر ڈاکہ پڑا تو ضیاء الحق نے ہم کو بہت حوصلہ دیا اور کہا کہ وہ ڈاکوئوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں