سندھ اسمبلی نے دو قرار دادیں منظور کر لیں

پیر 15 جنوری 2018 23:02

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) سندھ اسمبلی نے پیر کو دو قرار دادیں منظور کر لیں۔ ایک قرار داد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لوگوں سے جو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر ہٹائی گئی ہے اسے دوبارہ لگائی جائے ۔ یہ قرار داد پیپلز پارٹی کی خاتون رکن غزالہ سیال نے پیش کی تھی ۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر برائے خوراک و پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو اور قرار داد کی محرک غزالہ سیال نے قرار داد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پیپلز پارٹی کے دور میں کم آمدنی والے غریب لوگوں کے لیے شروع کیا گیا تھا اسے پوری دنیا نے سراہا ۔

سندھ اسمبلی نے بچوں کے ساتھ زیادتی کی روک تھام اور بچوں کے تحفظ کے لیے دوسری قرار داد بھی منظور کر لی ، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بچوں کو ’’ گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ ‘‘ کی تعلیم دی جائے۔ یہ قرار داد پیپلز پارٹی کی خاتون رکن سائرہ شاہلیانی نے پیش کی تھی ۔ ان قرار دادوں کی منظوری کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کی صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں