پا کستان بزرگوں کا انمول تحفہ ہے، صوفی ارشدجبارچشتی

اتوار 25 فروری 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) حضرت خواجہ غریب نواز? (اجمیرشریف) کے خلیفہ صوفی ارشدجبارچشتی نے کہا کہ پاکستان بزرگوں کا انمول تحفہ ہے،ہماری نوجوان نسل کو اس کی آبیاری ،ترقی ،استحکام اور سلامتی کے لئے اپنی بھرپورصلاحیتیں صرف کرناہوں گی اور اس کے لئے ضروری ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں دیانتداری کے ساتھ فرائض انجام دیئے جائیں۔

دنیاکے ساتھ ساتھ ہر شخص اپنے دینی فرائض بھی پورے کریں تاکہ ہمیں رب کے دربارمیں شرمندہ نہ ہوناپڑے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان میں حضرت خواجہ غریب نواز? (اجمیرشریف) کے خلیفہ صوفی ارشدجبارچشتی نے صوفی رمضان پاکستانی? کے دربارمیں حاضری وفاتحہ خوانی کے موقع پرپاکستانی مسجد میں زائرین ومعتقدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سجادہ نشین صوفی عمردرازپاکستانی، ماہرتعلیم پروفیسر متین احمد،پرنس ایڈورٹائزرکے پرنس نصیرالدین،ایف ایم ون اوون کے فاروق اقبال، سینئر صحافی اکرام مغل اور مخدوم سلسلے کے بزرگ مخدوم سید راحت علی ہاشمی بھی موجودتھے۔

صوفی ارشدجبارچشتی نے کہاکہ نمازاللہ تعالیٰ کی رضاوخوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ اور جنت کا راستہ ہے،نمازانسان کو پریشانیوں اور بیماریوں سے بچاتی ہے اور چونکہ نمازدین کا ستوں ہے لہٰذاجس نے نمازکوچھوڑااس نے دین کے ستون کو ڈھانے میں مددکی۔اس موقع پر صوفی محمدرمضان پاکستانی ? کے سجادہ نشین صوفی عمردرازپاکستان نے کہاکہ پاکستانی مسجد دنیابھرمیں اپنے نام کے اعتبارسے منفردمساجدمیں شمارہوتی ہے ،بابوجی(صوفی رمضان?)فرماتے تھے کہ تم پاکستان سے جتنی محبت کروگے یہ تمھیں منافع سمیت واپس لوٹادی جائے گی اور اگر اس کا براسوچوگے تو تمھیں اپنے منطقی انجام سے دوچارہوناپڑے گا۔

انہوں نے کہاکہ آج ہمارے لئے انتہائی مسرت کا دن ہے کہ صوفی ارشدجبارچشتی تشریف لائے ان کی آمد ہمارے لئے انتہائی معتبر ہے۔معروف ماہر تعلیم پروفیسرمتین احمدنے کہاکہ انسانیت سب سے بڑامذہب ہے،ہمیں اٹھتے بیٹھتے اپنی کوتاہیوں پر نظررکھنی چایئے، اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ بجایاگیا،پوراعلاقہ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجنے لگاجبکہ وطن عزیزپاکستان اور عالم اسلام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔بعدازاں تمام مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپیاں پیش کی گئیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں