کراچی کی مویشی منڈی میں عید قرباں پر لائے گئے جانوروں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

منگل 21 اگست 2018 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) کراچی کی مویشی منڈی میں عید قرباں پر لائے گئے جانوروں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، بیوپاریوں کے منہ مانگے داموں سے خریدار رٴْل گئے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں کئی کئی گنا اضافے سے جانور کی خریداری کے لیے ا?نے والے خالی ہاتھ گھروں کو واپس لوٹنے لگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں عید قرباں کے ا?تے ہی مویشی منڈیاں سج جاتی ہیں تاہم اس سال جانوروں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال جانوروں کی قیمتوں میں کئی کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

بکرے کے سائز کی بچھیا 50 سے 70 ہزار کے درمیان مل رہی ہے، دوسری طرف بکروں کی قیمتیں بھی ا?سمان پر پہنچ گئی ہیں گزشتہ سال پندرہ سے بیس ہزار والا بکرا اس سال 35 سے چالیس ہزار روپے میں مل رہا ہے، دوسری طرف بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں تک جانور لانے میں بہت خرچہ ہو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں