سندھ: میٹرک امتحانات، نقل کے 235 کیسز رپورٹ، 250 موبائل ضبط

اصل امیدوار کی جگہ دوسرے امیدواروں کے بیٹھنے کے 157 مجموعی کیسز رپورٹ ہوئے،محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ

جمعہ 10 مئی 2024 17:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2024ء) سندھ بھر میں مختلف تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کے امتحانات جاری ہیں جن کے دوران نقل کے 235 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔امتحانات میں نقل، کاپی کی تبدیلی، اصل امیدوار کی جگہ دوسرے امیدوار سے امتحان دلوانے اور موبائل فونز ضبط کرنے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔اس ضمن میں میٹرک بورڈ کراچی کی جانب سے محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ کو رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے 5 تعلیمی بورڈز میں نقل کے 235 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اصل امیدوار کی جگہ دوسرے امیدواروں کے بیٹھنے کے 157 مجموعی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔رپورٹ میں محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ نے بتایا ہے کہ ان 5 تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات میں 250 موبائل فونز ضبط کیے گئے ہیں۔محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ کی رپورٹ کے مطابق اعلی ثانوی و ثانوی بورڈ حیدر آباد کے تحت امتحانات میں نقل کے 63 کیسز، لاڑکانہ بورڈ میں نقل کے 107 کیسز جبکہ سکھر بورڈ کے تحت امتحانات میں نقل کے 34 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں