رسول اکرمﷺ اور آپﷺ کے نواسے حضرت امام حسینؓ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ اور کامیابی و کامرانی کی دلیل ہے، مولانا شہنشاہ حسین نقوی

جمعرات 20 ستمبر 2018 21:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) پاک محرم ایسوسی ایشن کے تحت نشتر پارک میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے عقیدہ توحید کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرمﷺ اور آپﷺ کے نواسے حضرت امام حسینؓ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ اور کامیابی و کامرانی کی دلیل ہے ،لہذا ان مقدس ہستیوں سے وابستگی اختیار کیئے بغیر ہم سانس بھی نہیں لے سکتے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ امام حسین کا پیغام آج بھی زندہ ہے اور دنیا اس سے رہنمائی حاصل کررہی ہے اس کے علاوہ دین کی بقا اور استحکام اور سلامتی کیلئے شہدا کربلا کے اصول ہمارے سامنے موجود ہیں جس سے مخلص ہوکر ہمیں مزید کام کو آگے بڑھانا ہوگا اور اسی پیغام کو دنیا کے گوشے گوشے میں پہنچانا ہوگا کہ یہی فکر و فلسفہ اسلام اور انبیا و مرسلیں کا ہے لہذا ہم بھی اسی راستے پر چلیں تاکہ کامیابی سے ہمکنار ہونے کے ساتھ ساتھ فلاح پاسکیں اور ہمارا شمار بھی خدا کے پسندیدہ بندوں میں ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں