کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات،4 جاں بحق

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) کراچی کے مختلف علاقوںمیںٹریفک اوردیگرحادثات میںبچے سمیت4افرادجاںبحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فیروزآبادکے علاقے نرسری اسٹاپ کے قریب تیزرفتارگاڑی کی ٹکرسے جاںبحق ہونے والے کی شناخت18سالہ عمرکے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،جبکہ حادثے کاذمہ دارڈرائیورموقع سے فرارہونے میںکامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب یوسف پلازہ کے علاقے فیڈرل بی ایریابلا16پراسرارطورپرگھرکی چھت سے گرکرنوجوان جاںبحق ہوگیا،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت20سالہ احمدکے نام سے ہوئی،جبکہ پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ادھرڈاکس کے علاقے فشری کے قریب سمندرسے ایک نعش ملی ہے،نعش سول اسپتال منتقل کردی گئی۔ریسکیوذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت 22سالہ بشیرکے نام سے ہوئی اورمتوفی جونامارکیٹ کارہائشی تھا،لیاری کے علاقے آگراتاج کالونی میںگھرکے اندرزیرزمین پانی کے ٹینک میںگرنے والی12سالہ الطاف ولدمحمداشرف کوتشویش ناک حالت میںسول اسپتال منتقل کیاگیا،جہاںوہ دوران علاج دم توڑگیا،تاہم متوفی کے لواحقین بغیرکسی قانونی کارروائی کے نعش اپنے ہمراہ لے گئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں