ایس ایس بی شہید ملت آل سندھ باکسنگ ٹورنامنٹ حیدر آباد کا اختتام ہو گیا

سیکریٹری اسپورٹس ہارون احمد خان کے بھرپور تعاون کے شکر گزار ہیں،اصغر بلوچ

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) سندھ اسپورٹس بورڈ شہید ملت خان لیاقت علی خان باکسنگ ٹورنامنٹ میں فائنل مقابلے اختتام کو پہنچ گئے تقریب تقسیم انعامات سے قبل ینگ مین باکسنگ کلب پکا قلعہ میں مہمان خصوصی سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اصغر بلوچ نے کھلاڑیوں سے اپنے خطاب مین کہا کہ سیکریٹری اسپورٹس ہارون احمد خان اسپورٹس لور ہیں اور خصوصی پور پر باکسنگ کے کھلاڑیوں کے لئے دل میں نرم گوشہ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ سندھ بھر میں باکسنگ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی دریافت میں گہری دلچسپی رکھتے ہین، انہوں نے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ وہ اپنی محنت ڈسپلن اور عمدہ کارکردگی سے اپنے آپ کو منوائی، سیکریٹری اسپورٹس کی بھرپور سپورٹ ہر قدم پر ہمارے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں باکسنگ کے فائنل مقابلے کھیلے گئے بوائز مقابلوں تبرک نے حسام کو1-2سے،سمیر نے عبدالرحمن کو1-2سے، عبیر نے مبین کو0-3سے،نعمان نے محسن علی کو1-2سے، رومان جان نے محمد نبیل کو0-3سے،جنید نے احتشام کو1-2سے اور شاہ زیب نے شہریار کو1-2 سے شکست دے کر فاتح ٹرافی اپنے نام کی، گرلز مقابلوں میں کائنات نے نہایت ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1-2 کی شکست سے دوچار کیا، عالیہ اور گوہر کا بھی مقابلہ نہایت سخت تھا جس میں عالیہ کو1-2سے کامیابی نصیب ہوئی،ماریہ نے سمیعہ کو0-3سے زیر کرکے فاتح ٹرافی پر قبضہ جمایا، بعد ازاں مہمان خصوصی اصغر بلوچ نے حیدر آباد باکسنگ ایسو سی ایشن کے ڈویژنل سیکریٹری حیدر آباد ذوالفقار زہری اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ارشاد مخدوم کے ہمراہ فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیز،میرٹ سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں