میٹھا در ٹریفک پولیس نے پارکنگ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کر لیے

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) میٹھا در ٹریفک پولیس نے پارکنگ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق میٹھادر ٹریفک سیکشن کے ایس او قاسم کی ہدایت پر اے ایس آئی عبدالکریم اور اے ایس آئی شیر افضل نے دوران ڈیوٹی ٹریفک کا بے پناہ رش دیکھ کر سرائے روڈ نزد لاہور ی شربت کے قریب پہنچے تو دیکھا کہ ایک شخص محمد اجمل ولد ریاض احمد روڈ پر غیر قانونی طور پر پارکنگ کرا رہا تھا ، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی اور خلل پڑ رہا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم اجمل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ملزم کے قبضے سے کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی ۔ایس او میٹھا در قاسم نے بتایا کہ غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ،اس طرح کی پارکنگ سے شہریوں کو آمد و رفت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے ۔بلدیہ عظمیٰ کراچی نے بھی ملزم اجمل کی غیر قانونی پارکنگ کی نشاندہی کی تھی ۔انہوںنے کہا کہ ٹریفک پولیس عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہے اور ہم اس سلسلے میں اپنے فرائض انتہائی ایمانداری کے ساتھ انجام دے رہے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں