جامعہ کراچی،بی اے پرائیوٹ سال دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان

پیر 12 نومبر 2018 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بی اے پرائیوٹ سال دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق فاکہہ حمید بنت عبدالحمید سیٹ نمبر451865 نے 748 نمبرز کے ساتھ پہلی ، شاہد الاسلام ولد غلام صادق سیٹ نمبر450526 نے 741 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ محمد منیراحمد ولد محمد اختر سیٹ نمبر450297 نے 734 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات 6714 طلبہ شریک ہوئے،415 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن ،1477 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ 16 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیاب طلبہ کاتناسب 28.45 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں