بلدیہ کورنگی کے تحت آوارہ کتوں کے خلاف مہم :لانڈھی زون میں 142کتوں کا خاتمہ کردیا گیا

آوارہ کتوں کے خلاف عوامی شکایات کے ازالے کے لئے محکمہ صفائی کو تواتر کے ساتھ مہم چلا نے کی ہدایت

پیر 19 نومبر 2018 18:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر ڈائریکٹر ہیلتھ کی نگرانی میں ضلع کورنگی میں آوارہ کتوں کے خلاف مہم کا آغاز کردیا گیا ،گزشتہ روز آوارہ کتوں کے خلاف مہم کے دوران لانڈھی زون میں 142آوارہ کتوں کا خاتمہ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے محکمہ صفائی کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لئے تواتر کے ساتھ پورے ضلع میں آوارہ کتوں کے خاتمے لئے مہم چلا ئی جائے انہوںنے کہاکہ بہت جلد شاہ فیصل ،ملیر ماڈل اور کورنگی زونز میں بھی آوارہ کتوں کے خاتمے کے لئے مہم چلا ئی جائے گی چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے محکمہ صفائی بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ یونین کمیٹیز کی سطح پر صفائی وستھرائی کے ساتھ آوارہ کتوں کو ختم کرنے کے حوالے سے اقدامات جاری رکھ کر عوام کو صاف ستھرے صحت مند ماحول کی فراہمی کے ساتھ آوارہ کتوں کے حوالے مشکلات و اذیت سے نجات دلا ئی جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں