جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہاب کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

حاجی عبد الوہاب تبلیغ سے دلوں کو جوڑنے والی عظیم شخصیت تھی‘ علماء کرام دعوت تبلیغ میں ان کی جہد مسلسل آئندہ نسلوں کیلئے سرمایہ افتخار ہے‘ مفتی محمدنعیم مرحوم کا ارتحال کا خلا صدیوں پر نہیں ہوسکتا۔ تعزیتی ریفرنس میں علماء کا خراج عقیدت

پیر 19 نومبر 2018 23:28

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہاب کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میںایصال ثواب کیلئے قرآن وخوانی اور بلندی درجات کی دعاء کی گئی۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پرجامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم ،ناظم تعلیمات وشیخ الحدیث مولانا عبد الحمیدخان غوری، شیخ الحدیث مولانا عزیز الرحمن ہزاروی ، استاد الحدیث مولانا عزیز الرحمن عظمی، رئیس دارالافتاء مفتی سیف اللہ جمیل ، مولانا عبداللہ ہزاروی، استاد الحدیث مولانا مولا بخش سمیت دیگر اساتذہ کرام وعلماء کرام نے حاجی علیہ رحمہ کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حاجی عبدالوہاب داعی اتحاد امت تھے پوری زندگی شہرت،نام نمود کو بالائے طاق رکھ کر اللہ کی رضا کیلئے دعوت تبلیغ میں مصروف رہے ان کی گراں قدر خدمات آئندہ نسلوں کیلئے سرمایہ افتخار ہے، دنیا کی سب سے بڑی جماعت کے امیر ہونے کے باوجود بھی سادگی ان کا لباس تھا وہ اس پیرانا سالی میں بھی اپنے کام خود کرتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حاجی رحمة اللہ تعالیٰ نے سنت وتبلیغ دین کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا اللہ تعالیٰ نے انہیں دنیا وآخرت میں کامیاب کردیا۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے تم میرے ہو جاؤ میںدنیا کو تمہارے قدموں پر نچھاور کرونگا موجودہ دور میں حاجی صاحب اس کی عملی تصویر تھے۔ علماء کرام نے مزید کہا کہ حاجی عبد الوہاب کا مشن جاری رہے گا۔ آخر میں حاجی صاحب کے بلندی درجات، لواحقین، متعقدین کے لئے صبر جمیل کی رقط امیز دعاء کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں