عوام کو سہولیات کی بلا تفریق فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پارلیمانی لیڈرزکی مشاورت کو یقینی بنایا جائے‘ چیئرمین بلدیہ غربی

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:20

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو سہولیات کی بلا تفریق فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پارلیمانی لیڈرزکی مشاورت کو یقینی بنایا جائے ۔جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ بلدیہ غربی کے مرکزی دفتر میں پارلیمانی لیڈرز سے اجلاس کے دوران کیا ۔

اس موقع پر چاروں زونوں کے ایکسین بھی موجود تھے۔ پارلیمانی لیڈرز نے بلدیہ غربی میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا۔ چیئرمین نے پارلیمانی لیڈرز کو تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام کنٹریکٹرز جو ٹینڈر لینے کے بعد کام شروع نہیں کررہے ہیں یا ناقص لائٹس اور میٹریل استعمال کررہے ہیں ان تمام کنٹریکٹرز کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے چاروں زونوں کے ایکسین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ایڈوانس میں کرائے جانے والے کاموں کو ٹینڈرز میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ جاری ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری رکھا جائے تمام جاری کاموں کی بروقت تکمیل اور معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے کنٹریکٹرز کو بلیک لسٹ کردیا جائے جبکہ میونسپل کمشنر نے ٹینڈرز اور کوٹیشن کے حوالے سے سیپرا رولز پر سختی سے عمل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں