قائدجمعیت علماء پاکستان کی ہدایت پر ملک بھر میں یوم ناموس رسالت منایاگیا

پاکستان کے حکمران مسلم ملک کے سربراہ ہونے کا ثبوت دیں ،علماء کرام کہ جمعیت علماء پاکستان عقیدہء تحفظ ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے میدان عمل میں ہے اور ہم شہیدان ناموس رسالت کے جذبوں کے امین ہیں، اجتماعات سے خطاب

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) قائدجمعیت علماء پاکستان کی ہدایت پر ملک بھر میں یوم ناموس رسالت منایاگیا،اس سلسلے میں علماء کرام نے نمازجمعة المبارک کے اجتماعات میں عقیدہء تحفظ ناموس رسالت پر روشنی ڈالی، کراچی میںعلماء کرام نے نمازجمعة المبارک کے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے حکمران مسلم ملک کے سربراہ ہونے کا ثبوت دیں ۔

جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے چیف آرگنائزرمحمدشکیل قاسمی نے کہاکہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی مملکت ہے جس کے قیام کے لئے ہمارے اکابرین نے انتھک محنت اور جدوجہد کی اور لاکھوں مسلمانوں نے جان اور مال کی قربانی دی ،قیام پاکستان کا اصل مقصداسلامی نظام کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے ایک آزادریاست کا حصول تھالیکن مملکت کے حصول کے بعد یکے بعد دیگرے ایسے حکمرانوں کے ہاتھوں میں ملک کی باگ ڈورآگئی جنہوں نے قیام پاکستان کے اصل مقاصد کو پس پشت ڈال کر اپنی مرضی کے نظام نافذ کرنے کی کوششیں کیں،اور ملک کو تختہء مشق بنائے رکھاجس کے باعث ملکی ترقی کا پہیہ آگے نہیں بڑھ سکاساتھ ہی وہ تمام نظام بھی ازخودفیل ہوگئے۔

(جاری ہے)

وہ محمدی گوٹھ اسکیم 33میں منعقدہ جلسے سے خطاب کررہے تھے۔جلسے میں سیکریٹری امورمحنت جے یوپی کراچی غلام عباس لنگاہ، محمداکبر وٹوودیگر بھی شریک تھے۔محمدشکیل قاسمی نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ اس ملک کو کسی اور نظام کی نہیں بلکہ نظام مصطفیٰ ﷺ کی ضرورت ہے جو ملکی ترقی، استحکام اور سلامتی کا ضامن ہے۔انہوں نے باور کرایاکہ پاکستان ہمارے اکابرین کی بے شمارقربانیوں اور جدوجہد سے معرض وجودمیں آیاہے اس میںاسلام مخالف قوانین ہرگزقبول نہیں کریں گے۔

جے یوپی کراچی کے چیف آرگنائزرمحمدشکیل قاسمی نے کہاکہ ناموس رسالت پر مرمٹنے اور مارنے کاجذبہ امت مسلمہ کے ہر فرد کا سرمایہء حیات اور زندگی کا مقصد ہے۔انہوں نے کہاکہ غازی علم دین شہیدؒ، غازی عبدالقیوم شہیدؒاورغازی ممتازحسین قادری شہیدؒ جیسے رجال کارہی امت مسلمہ کے ہیروہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء پاکستان عقیدہء تحفظ ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے میدان عمل میں ہے اور ہم شہیدان ناموس رسالت کے جذبوں کے امین ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں