سندھ حکومت اسپیشل اکنامک زون قائم کرے، جاپانی سرمایہ کار صنعتیں قائم کریں گے،سفیر کونینوری مٹسودا

جمعرات 18 اپریل 2019 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری مٹسودا نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اسپیشل اکنامک زون قائم کرے تو جاپان کے سرمایہ کار وہاں پر صنعتیں قائم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے جاپان کے سفیر کونینوری مٹسودا نے وزیراعلی ہا?س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جاپانی کمپنیز اور محکمہ سرمایہ کاری کے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

جاپان اور سندھ حکومت کے مابین فشنگ انڈسٹری میں بھی سرمایہ کاری کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں تجارت، ثقافت، تعلیم و دیگر شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیاگیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جاپان کو زرعی اور فوڈ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی۔ جاپان کے سفیر نے کہا کہ سندھ حکومت اسپیشل اکنامک زون قائم کرے تو جاپان کے سرمایہ کار وہاں پر صنعتیں قائم کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت جاپانی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات اور تعاون فراہم کرے گی۔ جاپان کے سفیر نے سندھ میں بہترین امن و امان قائم کرنے پر وزیراعلی سندھ کو مبارکباد بھی دی۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ کو دو بندرگاہوں اور وسیع سڑکوں کے نیٹ ورک کا ایڈوانٹیج حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کے سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کرنے سے اچھے نتائج حاصل ہوں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں