کراچی، ڈاکٹر ارشد وہرا کا کے ڈی اے کی جانب سے مالی بحران سے نکلنے کیلئے پلاٹوں کی نیلامی کے فیصلے پر تشویش کا اظہار

بدھ 24 اپریل 2019 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ڈاکٹر ارشد وہرا نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی ای) کی جانب سے مالی بحران سے نکلنے کیلئے پلاٹوں کی نیلامی کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مالی بحران کا نوٹس لے اور ادارے کو تباہی سے بچائے نیز انتظامیہ بھی بحران سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی بنائے نا کہ صرف زمینوں کی نیلامی پر انحصار کرے۔

(جاری ہے)

کے ڈی اے انتظامیہ اپنی مینیجمینٹ بہتر بنائے اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بہتر انداز میں ان کا استعمال کر کے ادارے کی کارکردگی بہتر بنا کر مالی بحران پر قابو پائے۔ کے ڈی اے کچی آبادیوں کی جگہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مدد سے معیاری پروجیکٹس بنائے جن سے وہاں رہنے والوں کو مستقل رہائش نصیب ہوگی، شہری مسائل حل ہونگے، شہر میں بے ہنگم تعمیرات پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور اس کی خوبصورتی بحال ہوگی اور ادارے کو اچھا ریوینیو بھی ملے گا۔ ڈاکٹر ارشد وہرا نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی سمجھتی ہے کہ اداروں کی مضبوطی سے ملک مضبوط ہوگا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں