کراچی ، جناح اسپتال سے سولہ سالہ لڑکی مبینہ طور پر لاپتہ، آئی جی سندھ نے نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 25 اپریل 2019 23:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) کراچی جناح اسپتال سے سولہ سالہ لڑکی مبینہ طور پر لاپتہ، آئی جی سندھ نے نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی۔بدھ کے روز سمیرا اپنی والدہ کے ہمراہ سرجیکل او پی ڈی میں ڈاکٹر کو دیکھانے آئے تھی۔اس دوران والدہ نے میڈیکل اسٹور سے دوا لینے بھجا تھا جس کے بعد سے سمیرا واپس نہیں آئی۔

(جاری ہے)

لڑکی کے پاس دوا کے لئے تین ہزار روپے بھی تھے واقعے کا مقدمہ اغوا کی دفعہ کے تحت صدر تھانے میں درج کرلیا گیا ہی دوسری جانب آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نیجناح اسپتال سے لڑکی کے مبینہ اغواء کے حوالے سے تھانہ صدر میں درج کیس کی تفتیش اور لڑکی کی تلاش کے سلسلے میں اٹھائے تمام ترضروری پولیس اقدامات اور قانونی امور پر مشتمل علیحدہ علیحدہ رپورٹس کی تفصیلات ایس ایس پی ساؤتھ اور متعلقہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سے طلب کرلی ہیں۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں