جامعہ کراچی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو چیئر اور کنوینشن سینٹر کے اکیڈمک بلاک کے سنگ ِبنیاد کی تقریب (کل) ہو گی

پیر 24 جون 2019 22:57

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو چیئر اور کنوینشن سینٹر جامعہ کراچی کے اکیڈمک بلاک کے سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب (کل) 25 جون کو دوپہر 12 بجے منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی تقریب کی صدارت کریں گے جبکہ وزیر برائے ورک اینڈ سروسز سندھ سید ناصر حسین شاہ مہمان خصوصی ہوں گے۔

علاوہ ازیں ممبران ایڈوائزری بورڈ شہید محترمہ بینظیر بھٹو چیئر جامعہ کراچی سینیٹر تاج حیدر، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، پروفیسر این ڈی خان، پروفیسر مظہر الحق صدیقی، سیکریٹری فائنانس سندھ نجم احمد شاہ اور سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد ریاض الدین شرکت کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں