عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر شہر قائد میں کانگو وائرس کا الرٹ جاری کردیا گیا

شہری مویشی منڈی میں ہلکے رنگ اور کھلے کپڑے پہن کر جائیں اور ساتھ ہی دستانے اور ماسک کا بھی استعمال کریں، کے ایم سی

منگل 23 جولائی 2019 23:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) کے ایم سی نے عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر شہر قائد میں کانگو وائرس کا الرٹ جاری کردیا۔ مویشی منڈی جانے والے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ مویشی منڈی میں ہلکے رنگ اور کھلے کپڑے پہن کر جائیں اور ساتھ ہی دستانے اور ماسک کا بھی استعمال کریں۔

(جاری ہے)

کراچی میٹروپولیٹن کی جانب سے جاری بیان میں اپنے زیر انتظام اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملے کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کے مطابق کانگو کا مریض اسپتال ا?نے کی صورت میں خصوصی احتیاط رکھی جائے، مریض کے لیے اسپتال میں خصوصی وارڈ بنائیں جائیں اور اسپتال میں کانگو وائرس کے حوالے سے بینر اور پوسٹر کے ذریعے ا?گاہی فراہم کی جائے۔ واضح رہے کہ کانگو کا مرض جانوروں سے چپکے کیڑے ٹک چیچڑ سے انسان میں منتقل ہوتا ہے، کانگو کی علامات میں جسم میں شدید درد،ا?نکھوں کاسرخ ہونا، متلی اور بخار شامل ہیں۔ #

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں