جعلی اکائونٹس کیس میں اہم پیش رفت ،لیاقت قائمخانی کے گھر پر چھاپہ ،کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں، بانڈز اور جائیدادوں کے دستاویزات برآمد

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) جعلی اکائونٹس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نیب راولپنڈی کی ٹیم نے کراچی میں سابق ڈی جی پارکس سندھ لیاقت قائمخانی کے گھر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں، بانڈز اور جائیدادوں کے دستاویزات برآمد کرلئے۔ چھاپے کے دوران 8لگژرری گاڑیاںاور جدید اسلحہ کی بھاری مقدار بھی برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سونا اور قیمتی زیورات کے ساتھ کراچی اور لاہور کے بنگلوز کے دستاویزات اور ملزم کے گھر سے کے ایم سی کی اصل فائلز بھی برآمد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق 6 اور4 فٹ کے دو لاکر ز بھی پکڑے گئے جنہیں ابھی تک کھولا نہیں جا سکا۔ لیاقت قائم خانی کو باغ ابن قاسم کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ لیاقت قائمخانی پر بطور ڈی جی پارکس کے طور جعلی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں