ورلڈ آرتھرائٹس ڈے ہفتہ کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا

بدھ 9 اکتوبر 2019 14:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پا کستان میں بھی ہڈیوں کے امراض کا عالمی دن(ورلڈ آ رتھر ا ئٹس ڈی) ہفتہ 12اکتوبر کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا ۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان ، محکمہ صحت پنجاب، روش ،پاکستان سوسائٹی برائے ریوماٹولوجی ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ، آرتھرائٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ،آرتھو پیڈک کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن اور بعض دیگر طبی ، سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے خصوصی سیمینار ، ورکشاپس ، مذاکروں ، مباحثوں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ہڈیوں کے امراض ، جوڑوں کے درد کے مریضو ں کی تعداد میں اضافہ ، آرتھرائٹس کی ابتدائی علامات ، وجوہات ، علاج ، تدارکی اقدامات ، پرہیز و دیگر امور پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی ۔

اس ضمن میں منعقدہ تقریبات سے شعبہ ریومو ٹالوجی ، آرتھو پیڈک سے تعلق رکھنے والے ماہرین طب خطاب کریں گے۔ اس موقع پر الیکٹرانک و پر نٹ میڈیا عوام میں ہڈیوں کے بڑھتے ہوئے امراض کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے خصوصی ڈاکومنٹریز نشر اور مضامین شائع کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں