چیئرمین بلدیہ شرقی کا پی آئی بی یوسی 19 میں ترقیاتی کاموں کا معائنہ

شہریوں کو خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،وسائل میں رہتے ہوئے مسائل حل کر رہے ہیں، معید انور

پیر 14 اکتوبر 2019 16:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ دستیاب وسائل کو کم ازکم اتنا ہونا چاہیئے کہ شہریوں کے مسائل حل کرنے میں کئی مرتبہ سوچنا نہ پڑے اس ضمن میں وزیراعلی سندھ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ڈی ایم سیز کو فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،چہلم حضرت امام حسین کے حوالے سے بلدیاتی خدمات سرانجام دینے کے ساتھ مسائل دور کرنے میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 19 پی آء بی کالونی میں سڑکوں کی استرکاری اور پیچ ورک کے کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ چہلم حضرت امام حسین رضی اللّہ تعالٰی عنہ کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ترقیاتی کاموں کے لحاظ سے خدمات سر انجام دیکر عوام کو ریلیف فراہم کررہے ہیں جبکہ ترقیاتی کاموں میں معیار اولین ترجیح ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع شرقی میں محدود وسائل کے باوجود مسلسل بہتری آرہی ہے سیوریج مسائل ترقیاتی کاموں کے درمیان آڑے آتے ہیں لیکن اس کو بھی حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ ایکس ای این بی اینڈ آر توقیر عباس و دیگر افسران بھی موجود تھی.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں