کراچی، اہلسنّت رابطہ کونسل پاکستان کے صدر سیدمسرورہاشمی کی قیادت میں وفد کی کمشنر کراچی افتخاراحمدشالوانی سے ملاقات

جشن عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے شہرمیں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) اہلسنّت رابطہ کونسل پاکستان کے صدر سیدمسرورہاشمی کی قیادت میں عبدالرحمان، جاوید علی، عامر تاجی، محمدحسین قادری پر مشتمل وفد نے کمشنر کراچی افتخاراحمدشالوانی سے ان کے دفترمیں ملاقات کی اور جشن عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے شہرمیں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

سیدمسرورہاشمی نے کہاکہ عید میلادالنبی ﷺ کاماہ مبارک آنے والاہے لیکن سرکاری اداروں کی جانب سے ابھی تک اس سلسلے میں کسی قسم کے انتظامات نظرنہیں آرہے،ہماری درخواست ہے کہ ربیع الاول کے چاند سے پہلے پہلے شہرکی سڑکوں،گلیوں اور محلوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کرلیے جائیں۔کمشنر کراچی افتخاراحمدشالوانی نے وفد کے اراکین کو یقین دلایاکہ ان کی گزارشات پر جلد عمل درآمد کروایاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے،پوری کوشش کررہے ہیں کہ شہر کراچی کے عوام کو پرسکون ماحول فراہم کریں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں