آزادی مارچ طاقت کے ذریعے روکنے کے منفی نتائج نکلیں گے، مولانامحمدیوسف سلفی

ملک میں حقیقی جمہوریت کا تقاضہ ہے آزادی مارچ کو چلنے دیا جائے ، جمعیت اہلحدیث پاکستان

منگل 22 اکتوبر 2019 23:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) جمعیت اہلحدیث پاکستان کااجلاس مرکز اہلحدیث میں چیف آرگنائزر مولانا محمد یوسف سلفی کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں آزادی مارچ کو روکنے کی سرکاری کوششوں پر تشویش کرتے ہوئے کہا گیا کہ پر امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے جسے روکا نہیں جا سکتا ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں جیو اور جینے دواور سنو اور سنانے دو کی پالیسی کو پروان چڑھایا جائے ۔

اجلاس سے مولانا محمد یوسف سلفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران پر امن احتجاج پر قدغن لگا کرملک کے جمہوری ہونے کی نفی کر رہی ہے اور آمریت کو پروان چڑھا رہی ہے ۔ حکمران اگر خود کو منتخب اور صحیح سمجھتے ہیں توپھر خوف کا شکار کیوں ہیں عوام جاگ جائے اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کو روکنے اور معیشت کی بہتری کے لئے آزادی مارچ میں شریک ہوں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے آزادی مارچ کو اور اس کے شرکاء و رہنمائوں کو دھمکی آمیز پیغامات دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور ہر قسم کی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے حکمت عملی و پروگرام ترتیب دئے گئے۔ اجلاس سے قاری عبد الرزاق، محمد جمیل یزدانی، زاہد علی، مولانا ابو بکر غزنوی، مولانا ثناء اللہ سلفی اور رضوان خان و دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں