سیپاکی ٹیم نے شیرشاہ طور بابا میں پلاسٹک ری سائیکلنگ اور زنک آکسائیڈ بنانے والے غیر قانونی کارخانوں کے خلاف بڑی کارروائی

بدھ 23 اکتوبر 2019 00:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) سندھ انوائرونمنٹل پروٹیکشن ایجنسی(سیپا)کی ٹیم نے شیرشاہ طور بابا میں پلاسٹک ری سائیکلنگ اور زنک آکسائیڈ بنانے والے غیر قانونی کارخانوں کے خلاف بڑی کارروائی کی یہ کارروائی سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر کی گئی تھی گزشتہ روز طور بابا کے علاقے میں یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر سیپا ضلع غربی وارث علی گبول کی سربراہی میں کی گئی تھی ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ضلع غربی اور سیپا کے انسپکٹرز انکے ہمراہ تھے ڈپٹی ڈائریکٹر سیپا ضلع غربی کے مطابق ان غیر قانونی گھریلو کارخانوں میں غیر سائنسی طریقے سے زنک آکسائیڈ بنایا جارہا تھا جبکہ پلاسٹک کی رہی سائیکلنگ بھی کی جارہی تھی جو ماحولیاتی آلودگی اور انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

مزکورہ کارخانے ماحولیاتی آلودگی کا باعث تھے یہ کارخانے کسی مستند ادارے سے رجسٹرڈ بھی نہیں تھے حکام کے مطابق سیپا ٹیم نے کارروائی کے دوران کئی کارخانوں میں کام بند کروا کر انہیں سیل کردیا ڈپٹی ڈائریکٹر سیپا کے مطابق کارخانے غیر قانونی طور پر رہائشی علاقوں میں قائم کئے گئے تھے۔ مشیر ماحولیات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کامیاب کارروائی پر سیپا کی ٹیم کوانسانی صحت کے لئے نقصان کا باعث بنننے والے غیر قانونی کارخانوں کے خلاف کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا اور کارروائی کو سراہا انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے غیر قانونی کارخانوں کو قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا انسانی صحت کو نقصان پہچانے والے کارخانے دار باز آجائیں اور اپنے غیر قانون کی کاروبار کو بند کردیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے شہر کے ماحول کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں