بدر ایکسپو سلوشنز نے پاکستان ہاسپیٹیلیٹی شو میں ٹریول نمائش کے حوالے سے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں اجلاس

ٴمقصدپاک ہاسپیٹیلٹی شو میں ٹریول نمائش میں ٹور آپریٹنگ کمپنیوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا

جمعہ 15 نومبر 2019 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) بدر ایکسپو سلوشنز نے پاکستان ہاسپیٹیلیٹی شو میں ٹریول نمائش کے حوالے سے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں اجلاس منعقد کیا ۔ اجلاس میں ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے متعدد نمائندوں نے شرکت کی جن میں انور رشید فرسٹ وائس چیئرمین ٹیپ، امان اللہ سیکریٹری جنرل ٹیپ، اور فیصل نعیم چیئرمین ٹریول اینڈ ٹورکمیٹی کے سی سی آئی کی ٹور کمیٹی مہمان پینل شامل تھے۔

بریفنگ کا مقصدپاک ہاسپیٹیلٹی شو میں ٹریول نمائش میں ٹور آپریٹنگ کمپنیوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا اس پلیٹ فارم کو اس موقع پر نیٹ ورکنگ کے ذریعے کاروباری تعلقات اور مستقبل میں ممکنہ شراکت داری کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ان کے پورٹ فولیو کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا کیونکہ مصنوعات اور خدمات کو نمائش میں اجاگر کرنے سے مارکیٹ شیئرمیں اضافہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر احتشام باری ڈائریکٹر مارکیٹنگ بدر ایکسپوسلوشنز نے اس نمائش کے مقاصد اور اب تک ہونے والے پیش رفت کے بارے میں بتایا انہوں نے کہا کہ بدر ایکسپور اور ٹیپ ملکی سیاحت کو فروغ دینے کی کوشش میں شراکت داری ہیں انہوں نے شرکا کی موجودگی اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا متعدد باڈیز اور انجمنوں کو پاکستان مہمان نوازی کے فروغ میں ان کے کردار کی تعریف کی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں