پاکستان کیلئے قدم بڑھائیں ،ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں : جان محمد بلوچ

جمعرات 5 دسمبر 2019 18:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا کہ آج ہم ووٹر ڈے منا رہے ہیں یہ بہت اچھی بات ہے ، ہمیں چاہیے کہ ووٹرز کو ذیادہ سے ذیادہ آگاہی دیں تاکہ ہر کوئی ووٹ ڈال سکے،پاکستان کیلئے قدم بڑھائیں ،ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ پولنگ اسٹیشن کے باہر اپنا کیمپ بھی لگایا کریں تاکہ ووٹرز کے لیے آسانی ہو اور ووٹرز کے لیے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالنا آسان ہو،ہمارے ملک میں خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کا پورا حق ہے جہاں خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں وہاں پر الیکشن کمیشن کو مزید اصلاحات کے ساتھ اقدامات کرنے چاہیے،ووٹرز کے پولنگ اسٹیشن تبدیل ہونے کی بھی کافی شکایات سامنے آتی ہیں جس کا مستقل بنیادوںپر حل نکالا جائے، ہمیں چاہیے کہ نوجوانوں کو آگے لائیں جو لوگوں کی نمائندگی کرسکیں،الیکشن کمیشن کو مزید اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام احسن طریقے سے اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں، الیکشن کمیشن سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقے اوربلخصوص تمام یوسیز کی سطح پر ووٹ آگاہی پروگرام کی ضرورت ہے تاکہ ذیادہ سے ذیادہ لوگ اپنے ووٹوں کا صیح استعمال کرسکے، ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے دشواری نہیں ہونی چاہیے،ووٹرز کے صیح معنوں میں ووٹ کاسٹ نہیں ہوتے، الیکشن کمیشن ملیر مبارک باد کے مستحق ہے جو انہوں نے ووٹرز کی اصلاح کیلے ووٹ کی اہمیت کا خلاصہ بیان کیا ، ہمیں چاہیے کے اپنے ووٹ کا صیح استعمال کریں ، پولنگ اسٹیشن کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہیے اور ووٹ کے اندراج کیلئے آسانیاں پیش کرنی چاہیے،ڈسٹرک الیکشن کمشنر ملیرعذرا میسر نے کہا کہ معززین کی جانب سے جو مشورے اور سفارشات ہمیں دی گئی ہیں ان کی روشنی میں اصلاحات کرتے ہوئے ووٹرز کو مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ووٹرز ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا،کالج کے طلبا و طالبات نے نیشنل ووٹرز ڈے کے حوالے سے تقریب سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میںڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر مشتاق احمد میمن،اسسٹنٹ کمشنر ائیرپورٹ عبدالستار ہاکھوڑو،ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن گوھر سانج ، الیکشن کمیشن، این جی اوز نمائندگان،بلدیاتی نمائندے ڈائریکٹر واثق ظفر ، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان، ایجوکیشن و دیگر بلدیاتی افسران ، کالج کے طلبا و طالبات، صحافی نمائندے کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،بعد ازاں چیئرمین بلدیہ ملیر نے ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے عوامی آگاہی واک کی قیادت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں