حکومت سندھ کی ہدایت پر منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی شروع

اتوار 8 دسمبر 2019 00:04

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) وزیر اعلی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی نے سرکاری قیمتوں کو نافذ کرنے کے لیے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو مہنگا آٹا فروخت کر نے والے دکانداروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنر محکمہ فوڈ کی مقررہ قیمت سختی سے نا فذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کے خلا ف بلا رعایت کارروائی کریں، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کو یقینی بنائی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں