لارج ٹیکس پیئرز یونٹ (ایل ٹی یو) کراچی نے ایک بڑی ٹیکس چوری پکڑلی

18 ارب روپے کے سیلز ٹیکس کی چوری کا پتہ لگالیا گیا، بھاری سیلز ٹیکس کی وصولی متوقع

منگل 10 دسمبر 2019 00:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) لارج ٹیکس پیئرز یونٹ (ایل ٹی یو) کراچی نے ایک بڑی ٹیکس چوری پکڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکس دہندہ نے غیر مجاز غیر قانونی طور پر 21 ارب روپے کے براڈ فارورڈ لاسز (نقصانات) کلیم کئے۔ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب ٹیکس گزار کے پرانے سالوں کے اسسمینٹ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی، جس سے یہ معلوم ہوا کہ 10 ارب کے براڈ فارورڈ لاسز کے مقابلے میں مجوزہ ٹیکس گزار 21 ارب روپے کے براڈ فارورڈلاسز کلیم داخل کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح خزانے کو 11 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اس انکشاف کے نتیجے میں حال اور آئندہ ٹیکس سالوں میں بھاری ٹیکس ادائیگی متوقع ہے۔ ایک اور ٹیکس گزار کے معاملے میں ایل ٹی یو کراچی نے 18 ارب روپے کے سیلز ٹیکس کی چوری کا پتہ لگایا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت معلوم ہوا جبکہ ٹیکس گزار کے سیلز ٹیکس گوشواروں کی گہرائی سے جانچ پڑتال کی گئی اور یہ انکشاف ہوا کہ مجوزہ ٹیکس گزار نے اپنے سیلز کو بہت کم دکھایا ہے۔ اس سلسلے میں مجوزہ ٹیکس گزار کو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء کی دفعات کے تحت قانونی نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور بھاری سیلز ٹیکس کی وصولی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں