چھ ماہ سے کشمیری قید ،مسلم حکمران خواب غفلت میں ہیں ، مفتی محمدنعیم

مسلمانوں کیخلاف قانون سازی سے بھارت کا سیکولر چہرہ بے نقاب ہوگیاہے،شیخ الحدیث جامعہ بنوریہ العالمیہ

ہفتہ 14 دسمبر 2019 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ مسلمانوں کیخلاف قانون سازی سے بھارت کاسیکولر چہرہ بے نقاب ہوگیاہے،مودی عالم اسلام اور دنیا کے امن کا دشمن ہے ، چھ ماہ سے قید مقبوضہ کشمیر کے عوام عالم اسلام کو پکار رہے ہیں ان کی کوئی شنوائی نہیں کی جارہی ہے۔ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ پوری دنیا میں عالم اسلام کیخلاف سازشیں عروج پر پہنچ چکی ہیں ایک طرف کشمیر میں چھ ماہ سے قید مسلمان بہن بھائیوں کا کوئی پریسان حال نہیں تو دوسری جانب خطے کے امن کو برباد کرنے کی کوشش کے تحت بھارت میں مسلمانوں کیخلاف عرصہ حیات تنگ کرنے کی کوششیں عروج پر ہیں۔

انہوںنے کہاکہ جو عالمی طاقتیں مسلم ممالک میں امتیازی قوانین کا راگ الاپتی ہیں ان کو کیا بھارت میں مسلمانوں کیخلاف قانون سازی دیکھائی نہیں دے رہی، تیس کروڑ مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جارہاہے لیکن دنیا کو کوئی ٹس ومس نہیں ہورہاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں جس کا تقاضہ ہے ہم اپنے مسلم بھائیوں کے درد کو سمجھیں ان پر ظلم کیخلاف آواز بلند کریں اس لیے ضروری ہے مسلمانوں کیخلاف سازشوں کے سد باب کیلئے مسلم حکمرانوں کو ایک ہونے کی ضرورت ہے اورکشمیر میں ظلم اور بھارتی مسلمانوں کیخلاف امتیازی سلوک کا نوٹس لیاجائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں