کینٹ اسٹیشن لوکوشیڈ میں ریلوے ملازمین کا احتجاج

ملازمین نے مطالبات پورے نہ ہونے پر کام چھوڑ کراحتجاج شروع کردیا

ہفتہ 18 جنوری 2020 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) کینٹ اسٹیشن لوکوشیڈ میں ریلوے ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔ ملازمین نے مطالبات پورے نہ ہونے پر کام چھوڑ کراحتجاج شروع کردیا۔ ملازمین نے بتایا کہ ریٹائرڈ اور انتقال کرجانے والے 460 ملازمین کے اہل خانہ کو بقایا جات نہیں دیے جارہے۔شیڈ ٹیکنیکل اسٹاف کے مرکزی رہنما شاہد اقبال نے کہا کہ 2016سے ٹیکنکل اسٹاف کی پروموشنزرکی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

18 ماہ سے آوٹ فیلڈ پرجانے والے ملازمین کا ٹی اے ڈی اے الائونس نہیں دیے گئے۔کام چھوڑ ہڑتال کی ہے، مطالبات کی منظوری تک لوکو شیڈ سے ٹرینوں کے انجن نہیں نکلنے دیں گے۔ بعد ازاں ریلوے انتظامیہ اور مزدور یونین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈپٹی ڈی ایس نے یقین دہانی کرائی کہ یکم فروری تک تمام بقایاجات ادا کر دیئے جائیں گے۔ ریلوے مزدور یونین کے مطابق کراچی اگر یکم فروری کو مطالبات تسلیم نہیں کئے ادائیگیاں نہیں کی گئی دو فروری کو دوبارہ احتجاج کرینگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں