پ*60 ارب ڈالر نایاب مٹی کے ذخائر پھر بھی ملک مقروض ہے، ایس ایم تنویر

غ*حکومتوں کو سنجیدگی سے فیصلے لینا ہونگے، صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ

پیر 6 مئی 2024 20:25

qکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2024ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ و سابق نگران صوبائی وزیر پنجاب ایس ایم تنویر اور ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے واضح کیا ہے کہ اگر پاکستان کے معاشی مسائل کو حل کرکے ملک و قوم کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو وفاقی و صوبائی حکومتوں کو تسلیم کرنا ہوگا کہ یہ سب کچھ ملک کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل سے مشروط ہے، جب تک صنعتی پہیہ نہیں چلے گا تب تک معیشت کا مستحکم ہونا خواب کے سوا کچھ بھی نہیں، جس ملک کے پاس صرف نایاب مٹی کے ذخائر 50 ٹریلین ڈالرز سے زائد ہوں وہ مقروض کیسے ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا کے مختلف چیمبرز کے دورے کے موقع پر عہدیداروں سے اپنے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

ایس آیم تنویر نے مردان چیمبرز آف سمال ٹریڈرز ، مردان ویمن چیمبر ، نوشہرہ چیمبر آف کامرس ، باجوڑ ، دیر چیمبر، ایبٹ آباد اور ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دیگر کے ہنگامی دورے کیے اور فیڈریشن کی ریسرچ فائنڈنگ کو ان سب کے سامنے رکھتے ہوئے ان سے بھی حالات پر بریفنگ لی۔

اس تین روزہ دورے میں صدر یو بی جی زبیر طفیل ، میاں زاہد حسین، حاجی محمد افضل ، اکبر خان، غضنفر بلور، جواد کاظمی ، حماد کاظمی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایس ایم تنویر نے فیڈریشن کے انتخابات کے بعد یہ پہلی مرتبہ ملک بھر کے مختلف چیمبرز کا دورہ کرکے فیڈریشن انتخابات میں ووٹ و سپورٹ دینے پر شکریہ ادا کیا اور مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت اور اسکے حل کے لیے تجاویز کے تبادلے کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی بزنس کمیونٹی کو مسائل کے گرداب میں اکیلا چھوڑ کر معاشی ترقی کو حاصل نہیں کیا جا سکتا، یہ حقیقت ہے کہ معیشت کو مضبوط کرنے والا طبقہ صرف بزنس کمیونٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون دنیا کے ساتھ تجارت کے فروغ سمیت ملک کے اندر بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ہر حال میں صنعتکاروں کو سستی بجلی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، کیونکہ ایک صنعت سے سینکڑوں خاندانوں کا روزگار بھی وابستہ ہوتا ہے اور ملک کی خوشحالی بھی۔

عاطف اکرام شیخ نے زور دیا کہ خیبرپختونخوا کے تمام چیمبرز کو اپنی بھرپور کارکردگی دکھانا ہوگی تاکہ کمیٹیوں کو لائق محفل ستائش بنایا جا سکے۔ جہاں سے تاجروں کے مسائل متعلقہ محکموں کے ساتھ سنجیدگی سے اٹھائے جائیں اور ان کا حل نکالا جا سکے۔ وفد نے واضح کیا کہ اب وقت سونے کا نہیں کام کام اور بس کام میں کھو جانے کا ہے کیونکہ اب ہمارے ملک اور نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں