رواں سیزن کیلئے آم کا برآمدی ہدف1 لاکھ 75 ہزار ٹن مقرر

منگل 7 مئی 2013 16:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 7مئی 2013ء) رواں سیزن میں ایک لاکھ پچہتر ہزار ٹن آم کا برآمدی ہدف مقررکیا گیا ہے۔ آم کی برآمدات سے چھ کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔وزارت تجارت نے پچیس مئی سے آم کی برآمدات کے آغاز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ رواں سیزن کیلئے آم کا برآمدی ہدف ایک لاکھ پچہتر ہزار ٹن مقرر کیا گیا ہے جس سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان فروٹ ایند ویجیٹبل امپورٹرز ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین وحید احمد کے مطابق اس سال آم کی پیداوار سترہ لاکھ ٹن متوقع ہے۔ گزشتہ سال پیداوار دس لاکھ ٹن تک رہی تھی۔ اس سال سندھ میں موسی تغیرات کی وجہ سے پیداوار پچیس فیصد کم رہنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال رمضان میں اسلامی ممالک کی جانب سے اچھے آرڈرزکی توقع کی جارہی ہے۔ وحید احمد کے مطابق اس سال اقوام متحدہ کی پابندیوں کی وجہ سے ایران کوآم برآمد نہیں کیا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں