خطے میں طاقت کے توازن کو بیلنس رکھے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

عالمی سطح پر جہالت وغربت کے خاتمے اور مظلوموں کو انصاف فوری فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ،ثروت اعجاز قادری

منگل 25 فروری 2020 21:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ خطے میں طاقت کے توازن کو بیلنس رکھے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں ہے ،امریکہ کی بھارت کو جدید ہتھیار دینے کی پیشکش خطے میں طاقت کا توازن خراب ہوگا ،امریکہ اسلحے کی ترسیل کی بجائے دنیا کو انصاف اور تعلیم فراہم کرنے کیلئے کام کرئے ،ٹرمپ کا بھارت کو میزائل ،ہیلی کاپٹر اور جدید ہتھیار دینے کا اعلان خطے کیلئے خطرناک ہے ،عالمی سطح پر جہالت وغربت کے خاتمے اور مظلوموں کو انصاف فوری فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ،کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے عالمی برادری مثبت کردار ادا کرئے ،کارکنان عوامی فلاح وبہبود کیلئے بلا تفریق خدمت کو شعار بنائیں ،معاشی استحکام کیلئے تمام اکائیوں کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا ،عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فوری ملک کے عوام کو فائدہ دیا جائے ،مزدور ،کسان اور غریب کو روزگار ،تعلیم ،صحت فراہم کرنے کیلئے حکمران آئین کی پاسداری کریں ، انتہا پسندی ملک کے امن کیلئے زہر قاتل ہے ،علماء کرام انتہاپسندی کے خاتمے اور محبتوں کو فروغ دینے کیلئے کردار ادا کریں ،انتہاپسندی اور انتشار پھیلانے والے کسی طور بھی ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہائوس پر نوابشاہ کے ڈویژن صدر حافظ ایاز چانڈیو نقشبندی کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،وفد میں مولانا علی اصغر ،مولانا عبدالغفور حضوری ودیگر موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیکر ملک واسلام دشمن سازشوں کا ناکام بنایا جاسکتا ہے ،ملک کو تفرقہ کی آگ میں جھوکنے کی سازش کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دینگے ،پاکستان کی سلامتی استحکام ترقی وخوشحالی کیلئے حکومت کی مثبت پالیسیوں کا ساتھ دینگے ،عوام بیرونی قرضوں سے نجات اور مسائل کا حل چاہتے ہیں ،حکمران آئی ایم ایف کی عوام دشمن پالیسیوں کو مسترد اور قرضوں سے نجات حاصل کریں ،ملک کے وسائل پر انحصار کرتے ہوئے ملک کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے جدوجہد کا آغاز کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ غریب کو جب دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہوگی معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوگا ،حکومت عوام دوست پالیسیوں کو عملی جامہ پہنائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں