uبلاول بھٹو زرداری نے سندھ وائلڈلائف میوزیم کا افتتاح کردیا

ظ* وائلڈلائف سے متعلق کتابوں کو ڈیجٹل حالت میں لایا جائے،چیئرمین پیپلزپارٹی

بدھ 26 فروری 2020 21:31

@ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ وائلڈلائف میوزیم کا افتتاح کردیاہے، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو جانوروں اور پرندوں کو حنوط کرنے والے عملے نے خصوصی بریفنگ دی، بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وائلڈلائف میوزیم کو نیچرل میوزیم میں تبدیل کیا جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ وائلڈلائف میوزیم کی لائبریری میں قدیم قیمتی کتابوں میں بھی خصوصی دلچسپی لی اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وائلڈلائف سے متعلق کتابوں کو ڈیجٹل حالت میں لایا جائے تاکہ تحقیق کرنے والوں کو فائدہ ہو۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں