جام اکرام اللہ دھاریجو کا پبلشر جنگ گروپ میر جاوید الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

بدھ 1 اپریل 2020 00:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) صوبائی وزیر انسداد بدعنوانی، صنعت تجارت و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کا پبلشر جنگ گروپ میر جاوید الرحمان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، صوبائی وزیر کا مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار۔

(جاری ہے)

مرحوم کی معفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی صحافتی میدان خدمات کبھی بھی فراموش نہیں کی جا سکتیں اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا تادیر پورا نہیں ہوسکے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں