کراچی، معید انور کی سربراہی میں کورونا ودیگر جراثیموں سے بچاؤ کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات جاری

ٹینکر میں ادویات ڈالکر باؤزر کی مدد سے کھلے علاقوں میں بڑے پیمانے پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ جاری

بدھ 1 اپریل 2020 00:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) ڈی ایم سی ایسٹ میں چئیرمین معید انور کی سربراہی میں کورونا ودیگر مضر صحت جراثیموں سے بچاؤ کیلئے بڑے پیمانے پر علاقوں، مساجد، دیگر عبادت گاہوں، پولیس اسٹیشنز، دفاتر واسی قسم کی دیگر جگہوں پر یوسی کے لحاظ سے امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے منفرد کام یہ کیا گیا ہے کہ ٹینکر میں ادویات ڈالکر باؤزر کی مدد سے کھلے علاقوں میں بڑے پیمانے پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے اب تک مرحلہ وار 18 یوسیز میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور نے کہا ہے کہ ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے ہونے والی جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کی مہم کے مفید نتائج برآمد ہو رہے ہیں اس مہم کے دائرہ کار کوروزانہ کی بنیاد پر بڑھایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو ودیگر افسران کے ہمراہ کورونا ودیگر جراثیموں کے خاتمے کیلئے جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس دوران انہوں نے مہم کی رفتار کے ساتھ درپیش مسائل کا جائزہ لیا اور اسے موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات صادر کئے انہوں نے کہا کہ فیومی گیشن کے دوران بیلجئیم سے درآمد ادویات استعمال کی جا رہی ہیں جس کے دنیا بھر میں بہترین نتائج سامنے آئے ہیں مرحلہ وار یوسیز میں اسپرے کی وجہ سے بہت امید ہے کہ جلد ہی کورونا وائرس سے جلد چھٹکارا حاصل کر لیں گے اس موقع پر میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے انہیں بتایا کہ مہم کی رفتار بہترین ہے ٹینکر کے ذریعے اسپرے کے ساتھ دفتر میں آنے جانے والوں کو انسکٹی سائیڈ اسپرے کیلئے گیٹ بنا رہے ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ انچارج میونسپل سروسز راؤ شمشاد، ڈائریکٹرز ڈاکٹر آصف رضوی، توقیر عباس ودیگر افسران بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں