پنجاب بھرمیں 667 ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق، 742 زخمی

جمعہ 17 اپریل 2020 17:26

لاہور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2020ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 667 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں5 افراد جاں بحق اور 742 افراد زخمی ہوئے۔ حادثات میں 432 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،310 معمولی زخمیوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیمز نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔

(جاری ہے)

ان حادثات میں زیادہ تعداد (73فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 286ڈرائیوز، کم عمرڈرائیور24، مسافر355 اور106پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ اعدادو شمار کے مطابق 137ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت137متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد58حادثات میں 69متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان46حادثات میں 51متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں