نیوی سیلز کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کا پی این ایس اقبال کراچی میں انعقاد

پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ سی پیک سے متعلق خطرات اور چیلنجزسے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، وائس ایڈمرل فصیل رسول لودھی ملکی سمندری مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا، کمانڈر کوسٹ کا خطاب

جمعہ 3 جولائی 2020 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) نیوی سیل کورس کی شاندار اور پٴْروقارپاسنگ آوٹ پریڈ پی این ایس اقبال کراچی میں منعقد ہوئی۔ پریڈ افسروں اور جوانوں پر مشتمل تھی جنہوں نے مقرر کردہ معیار کے مطابق اپنی تربیت مکمل کی۔ کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فصیل رسول لودھی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کے دوران مہما ن خصوصی نے ا س امر کو اجاگر کیا کہ پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کو سرکریک سے لے کر جیونی تک پاکستان کے ساحلی علاقوں کے دفاع کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جسے وہ مشکل سیکورٹی حالات کے باوجود بخوبی نبھا رہی ہے۔

مزید براں مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ سی پیک سے متعلق خطرات اور چیلنجزسے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور ملکی سمندری مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے پریڈ کے شرکائ کو پاس آ?ٹ ہونے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان اسپیشل آپریٹرز کی شمولیت سے اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کی مجموعی آپریشنل استعدادکار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

بعد ازاں کمانڈر کوسٹ نے کورس میں مجموعی طور پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعا مات تقسیم کئے۔ آئرن مین ٹرافی دوران تربیت مجموعی طور پر بہترین کارکردگی دکھانے والے جانبازعاصم کو عطا کی گئی جبکہ طویل دورانیے کے بہترین تیراک اور کورس کے بہترین رنر کی ٹرافی باالترتیب جانباز اٴْسامہ اور جانباز احسان اللہ کو عطا کی گئیں۔وبائی مرض کرونا کے باعث تقریب میں محدود تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں