جماعت اسلامی کا بارش میں قیمتی انسانی جانوں واملاک کے نقصان پر اظہار افسوس

حکومت شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اورنکاسی آب کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے،محمد حسین محنتی

ہفتہ 8 اگست 2020 19:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کراچی سمیت ملک بھرمیںحالیہ مون سون کی بارشوں میں قیمتی انسانی جانوں واملاک کے نقصان پردلی دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اورنکاسی آب کے لیے ٹھوس وسنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج ایک بیان میں بارش متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پیشگی اطلاعات کے باوجود حالیہ بارش میں بھی عوام اذیت کا شکار اورصوبائی وشہری حکومتوں کے تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ بارش اللہ کی رحمت ہوتی ہے مگر انتظامی سستی وغفلت کی وجہ سے یہ عوام کے لیے زحمت بن جاتی ہے۔جب کراچی جیسے بڑے اورصوبائی دارالخلافہ میں یہ صورتحال ہے تو پھرصوبہ کے باقی شہروں میں عوام کس کربناک صورتحال سے دوچار ہوں گے۔صوبائی امیرنے جماعت اسلامی کے کارکنوں اورالخدمت کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ بارش متاثرہ لوگوں کی ہرممکن مدد کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں