وزیرتعلیم سندھ کے تعلیمی ادارے بند کرنے کے بیان تائید کرتے ہیں موجودہ حالات کے پیش نظر بروقت اچھا فیصلہ کیا ہے،اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن

ہفتہ 19 ستمبر 2020 00:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) چیئرمین اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان ندیم مرزا نے کہاہے کہ ہم وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کے تعلیمی ادارے بند کرنے کے بیان تائید کرتے ہیں موجودہ حالات کے پیش نظر بروقت اچھا فیصلہ کیا ہے۔جمعہ کوکراچی کے علاقے گلشن اقبال میں موجوداسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی آفس میں چیئرمین ندیم مرزا کی صدارت میں فیڈریشن کی ایگزیکٹیو باڈی کااجلاس ہوابعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم مرزانے کہا کہ ہم وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا تعلیمی ادارے بند کرنے کے بیان تائید کرتے ہیں موجودہ حالات کے پیش نظر بر وقت اچھا فیصلہ کیا ۔

انہوں نے کہاکہ بڑی تعداد میں تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز کی وجہ سے اس سال اسکول کھولنا ممکن نہیں پرائیوٹ سکولز میں زیرتعلیم 2.5 کروڑطلباہمارے بچے ہیں انہیں قربانی کا بکرا نہیں بنایا جائے بچوں کا تعلیمی سال ضائع ھو چکا ھے اور یہ بات ہماری فیڈریشن شروع سے کہتی آرہی ہے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان کی لالچ ختم ھی نہیں ھو رھی اور اس مافیا کی یہ لالچ ہمارے بچوں کے لئے ابہت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین ندیم مرزا نے مزید کہا کہ چاہے پرائیویٹ اسکولز کچھ بھی کر لیں والدین بند اسکولوں کی فیس ادا نہیں کریں گے اس موقع پر وائس چیئرمین ناصر رضوان ۔ محمد جاوید آرائیں ۔عمر فاروق ۔حمیرا خان ۔خالد شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں